جدہ : تاریخی مسجد کے قریب160 سال قدیم کنواں دریافت

بدھ 11 جنوری 2017 16:09

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک تاریخی مسجد کے قریب قدیم کنواں دریافت کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تاریخی کنویں کی دریافت کا اعلان سیاحت اور قومی ورثے کیلئیسعودی کمیشن نے کیا۔کنویں کی دریافت معمار مسجد پراجیکٹ پر کام کے دوران ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کمیشن محمد العمری کے مطابق کنواں160 سال پرانا بتایا جا رہا ہے۔کنواں مسجد کی مشرقی دیوار سے تقریباً پانچ میٹردور بنا ہوا ہے جو ایک خاص پتھر المنقبی سے بنا ہوا ہے۔اس پتھر سے ماضی میں جدہ میں گھر بنائے جاتے تھے۔کنویں کا قطر دو میٹر کے قریب ہے۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں کنویں سے تاریخی معمار مسجد کو پانی فراہم کیا جاتا تھا

متعلقہ عنوان :