لاہور، فرید کورٹ ہائوس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں ڈائریکٹ کنڈے لگاکر بجلی چوری کا انکشاف ، لیسکو حکام خاموش تماشائی بن گئے

بدھ 11 جنوری 2017 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) فرید کورٹ ہائوس میں واقع محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں ڈائریکٹ کنڈے لگاکر بجلی چوری کی جارہی ہے ایکسائز آفس میں 200سے زائد کمپیوٹرز سینکڑوں لائنیں اوربجلی کے ہیٹرز، الیکٹرک کیٹلز سمیت بجلی کے دیگر آلات چوری کی بجلی پر چلائے جارہے ہیں جبکہ لیسکو حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شہر میں لیسکو حکام گھریلو صارفین کی معمولی غفلت یا میٹر میں معمولی نقص پکڑے جانے کی صورت صاف کا کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرادیتے ہیں اورکنکشن کی بحالی کی صورت میں صارف کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے اضافی ادا کرنا پڑتے ہیں مگر محکمہ ایکسائز کے دفتر میں جہاں ہزاروں افراد کا روزانہ آنا جانا ہے۔

(جاری ہے)

وہاں پرکھلے عام کنڈے لگاکر بجلی چوری کی جارہی ہے اور لیسکو حکام کارروائی سے گریزاں ہیں اس حوالے سے لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سال قبل بھی بل بجلی کی عدم ادائیگی پر دفتر کاکنکشن منقطع کردیا گیا تھا جبکہ محکمہ ایکسائز کے دفتر والوں کا کہنا ہے کہ 5روز قبل بجلی کے بل کی مد میں17لاکھ روپے جمع کروایا گیا ہے مگر لیسکو میٹر نہیں لگارہا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ میٹر نہ لگنے کی وجہ سے محکمہ کو خرچ سے زیادہ بل ادا کرنا پڑرہا ہے۔ جولیسکو کی غفلت کانتیجہ ہے

متعلقہ عنوان :