وزیراعلیٰ سندھ نے معروف فلپائنی باکسر مینی پیکائو کو کراچی آنے کی دعوت دیدی

معروف باکسر مینی پیکائو کراچی میں لیاری کے باکسرز کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی کریں گے

بدھ 11 جنوری 2017 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف فلپائنی باکسر مینی پیکائوکو کراچی آنے کی دعوت دیدی۔، فلپائن سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر مینی پیکائو کراچی میں لیاری کے باکسرز کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعوت نامہ پاکستان میں موجود فلپائنی سفیر ڈینیل راموس کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔فلپائنی سفیر نے کہا کہ ’’پیکائو سندھ حکومت کے مہمان ہونگے اور وہ اپنے دورے کے دوران کراچی کے علاقے لیاری کا خصوصی دورہ کریں گے‘‘۔وزیراعلیٰ سندھ باکسر کو سندھ ٹوپی ،اجرک اور سندھی میوزک کی سی ڈیز بھی بطور تحفہ پیش کریں گے۔یاد رہے مینی پیکائو تین بار ڈبلیو بی او کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :