تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، چوہدری نثارعلی خان

بدھ 11 جنوری 2017 16:33

تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، چوہدری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف جاری مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ولیس اور اے این ایف کی مدد سے منظم حکمت عملی کے تحت منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف جاری مہم تیز کی جائے ،پولیس اور اے این ایف کی مدد سے منظم حکمت عملی کے تحت منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ قائدِاعظم یونیورسٹی سے آغاز کرتے ہوئے مہم کا دائرہ کار دیہی اور ملحقہ علاقوں تک بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے کہاکہ اساتذہ، والدین، طلبا، سول سوسائی اور میڈیا کی مدد منشیات کے استعمال کے خلاف بھرپورآگاہی مہم شروع کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور ڈرگ مافیا کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،واضح رہے کہ وزیرِداخلہ کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز سوموار سے کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :