فیصل آباد،ٹیلی فونک پر5 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والا تاجر کا بھائی نکلا

تاجر نے پولیس کو کارروائی کیلئے دی گئی درخواست واپس لے لی

بدھ 11 جنوری 2017 16:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) ٹیلی فونک پر5 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والا تاجر کا بھائی نکلا ،تاجر نے پولیس کو کارروائی کے لئے دی گی درخواست واپس لے لی آن لائن کو بتایا گیا کہ حرم کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری رانا شعیب ٹھاکر کو گزشتہ روز نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی اور 5 لاکھ روپے بھتہ کی مانگ کی گئی جس کے بعد موصوف نے پولیس سے رابطہ کیا اور تھانہ فیکٹری ایریا میں نامعلوم بھتہ خور کیخلاف درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں معلوم ہوا کے کال کرنیوالا موصوف کا بھائی تھا جس پر رانا شعیب ٹھاکر نے تھانہ فیکٹری ایریا سے درخواست واپس لے لی۔

متعلقہ عنوان :