Live Updates

رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے نہ نوری ہے نہ ناری ہے ، شہباز شریف

روشن مستقبل کی کنجی ہونہار بچوں کے ہاتھ میں ہے،اگر لاک ڈائون کامیاب ہوجاتا تو سی پیک کا منصوبہ رک جاتا، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب

بدھ 11 جنوری 2017 16:35

رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے نہ نوری ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ایوان اقبال میں منعقدہ پنجاب ایجوکیشن انڈورمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار بچے قوم کا عظیم سرمایہ ہیں روشن مستقبل کی کنجی ہونہار بچوں کے ہاتھ میں ہے۔رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے نہ نوری ہے نہ ناری ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنی منزل حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم اشرافیہ کی میراث بنالی ہے اس میں بھی شامل ہوں انہوںنے کہا کہ کیاڈاکٹر پولیس آفیسر سیاست دان اور جج بننا صرف اشرافیہ کا ہی حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹھنڈے فرش پر سسک سسک کر دم توڑنے والی اگر کسی امیر کی ماں ہوتی تو اسے علاج ضرور مل جاتا۔

(جاری ہے)

غریب کی ماں 4ہسپتالوں کے چکر لگاتی رہی مگر اسے کسی ہسپتال سے علاج نہیں ملا انہوں نے کہا کہ کسی اور نے نہیں ہم نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہیں۔

2014ء میں ہونے والے دھرنوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایاہے۔ اگر لاک ڈائون کامیاب ہوجاتا تو سی پیک کا منصوبہ رک جاتا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا کہا ضرور تھا مگر میرے بس میں ہو تو میں6روز میں اندھیروں کو اجالوں میں بدل دوں۔ انہوں نے کہاکہ میرے نزدیک صوبہ میں امن وامان کا قیام اور صوبہ کی ترقی ترقی اور ترقی کے سوا کچھ نہیں اس کے لئے میں نے پنی راتوں کی نیند تک حرام کررکھی ہے میں چاہتا ہوں کہ اپنے دور اقتدار میں ایسا کام کرجائوں کہ وہ مدتوں یاد رکھا جائے
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات