ڈیرہ اسماعیل خان،ٹریفک حادثہ میں 4 افراد زخمی ،سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 11 جنوری 2017 16:37

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) آشیانہ شاپنگ سنٹر کے قریب موٹر کار اور دو چنگ چی رکشائوں کے تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122نے انچارج قاضی اعزاز دوتانی کی نگرانی میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے سرکلر روڈ پر آشیانہ شاپنگ سنٹر کے قریب تیز رفتار موٹر کار اور دو چنگ چی رکشائوں میں تصاد م ہوگیا ۔تصادم کے دوران زقوان ، سلیمان ، عمر حیات اور قاضی فضل سبحان زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر انچارج ریسکیو 1122عمران خان کی ہدایت پر قاضی اعزاز دوتانی کی نگرانی میں ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔