شیریں مزاری کی سپریم کورٹ میں نشست نہ ملنے پر ججز سے شکایت ،ْ عدالت کا شکایت کا نوٹس لینے کی یقین دہانی

بدھ 11 جنوری 2017 16:44

شیریں مزاری کی سپریم کورٹ میں نشست نہ ملنے پر ججز سے شکایت ،ْ عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پانا ما لیکس کیس کی سماعت کے دور ان پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے سپریم کورٹ میں نشست نہ ملنے پر ججز سے شکایت کر دی جس پر عدالت نے شکایت کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں نشست نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے عدالت سے شکوہ کیا کہ کچھ لوگ نشستیں قابو کر لیتے ہیں اور ہمیں عدالت کے باہر بھی کھڑے نہیں ہونے دیا جاتا جس پر عدالت نے کہاکہ آپ کی شکایت کا نوٹس لیں گے۔

متعلقہ عنوان :