افغانستان کے پارلیمنٹرینز کے وفد کی سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات

بدھ 11 جنوری 2017 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) افغانستان کے پارلیمنٹرینز کے ایک وفد نے بدھ کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری بھی موجود تھی ۔ ملاقات میں سندھ اسمبلی میں قانون سازی ، سیاسی صورت حال سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

افغانستان کی پارلیمنٹ کے وفد نے سندھ اسمبلی کی تاریخی پرانی اور نئی عمارت کا دورہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے وفد کو تاریخی عمارت کے متعلق آگاہی دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسمبلی کی عمارت میں کبھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بیٹھتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس پرانی عمارت کو تاریخی ورثہ قرار دیا گیا ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مزید بہتر چاہتے ہیں ۔ کابل میں پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ۔ چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہتر میکنزم ہو ۔ اس موقع پر شازیہ عطا مری نے کہا کہ افغانستان کے امن پاکستان کا امن جڑا ہوا ۔

متعلقہ عنوان :