کراچی، محکمہ ایکسائز کی کارروائی،1100 گرام ہیروئن برآمد ،ایک ملزم گرفتار

بدھ 11 جنوری 2017 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) محکمہ ایکسائز پولیس شکار پور نے ایک کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن پاوڈر برآمد کرلیا جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ھے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پولیس شکار پور نے پشاور سے کراچی آنے والی مسافر بس کی تلاشی کے دوران ملزم معیز خان پٹھان کے قبضے سے 1100گرام ہیروئن پاوڈر برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ھے ۔ پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت بین آلاقومی مارکیٹ میں ایک کروڑ روپے سے زائد بتاء جاتی ھے ۔علاوہ ازیں صوبائی وز یر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکیسش و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ہدایات دی ھیں کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھیں اور اپنی تمام صلاحیتوں اور وسائل کو استعمال کرتے ھوئے ان منشیات فروشوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیں۔

متعلقہ عنوان :