صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کل ویمن بینک کی صدر اور پی بی آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹوسے ملاقات کریں گی

بدھ 11 جنوری 2017 16:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)وزیربرائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین کل( جمعرات کو) پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں فرسٹ ویمن بینک کی صدر مس طاہر ہ اور پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹوہارون شوکت سے الگ الگ ملاقات کریں گی، صوبائی وزیر ملاقات کے دوران وویمن ایکسپو اور بزنس سہولت مراکز کے قیام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کریں گی،صوبائی وزیر بعدازاں ورکنگ وویمن انڈومنٹ فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کریں گی۔