سابق آرمی چیف نے این اوسی کیلئے درخواست دی توغورکرینگے،وزیردفاع خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 16:45

سابق آرمی چیف نے این اوسی کیلئے درخواست دی توغورکرینگے،وزیردفاع خواجہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء) :وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیاہے کہ سابق آرمی چیف عمرے سے واپس آ چکے ہیں،راحیل شریف نے این اوسی کی درخواست نہیں دی،راحیل شریف نے درخواست دی تو قواعدکے مطابق دیکھیں گے۔انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے ریٹائرڈ افسران ملک کے اندر ہی نوکری چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک راحیل شریف کی کلیئرنس یا این اوسی کیلئے درخواست نہیں‌آئی۔

اگر درخواست آئی تو ایوان کومطلع کرینگے۔انہوں سینیٹ کوبتایا کہ راحیل شریف سعودی عرب کی دعوت پر عمرہ کرنے گئے تھےانہوں نے عمرہ پر جانے کی اطلاع دی تھی۔راحیل شریف عمرے سے واپس آ چکے ہیں۔ راحیل شریف نے واپس آکر نہ جی ایچ کیو نہ ہی وزارت دفاع کو درخواست دی۔راحیل شریف کی جانب سے یہ بھی نہیں کہا گیا کہ انہیں کوئی آفر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ملازمت لینے سے متعلق بھی رولز میں ترمیم کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے سوال کیاکہ اگرراحیل شریف کی درخواست آئی تو آپ ایوان کو مطلع کریں گے؟کیا جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اپنے محکمے آرمی سے اجازت مانگی ہے؟ جس پرخواجہ آصف نے کہاکہ راحیل شریف نے آرمی سے بھی اجازت نہیں مانگی۔راحیل شریف نے ابھی تک این او سی یا کلیئرنس کیلیے درخواست نہیں دی۔ وزارت دفاع کا این او سی ریٹائرڈ آرمی افسران کے لیے ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :