امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی

بدھ 11 جنوری 2017 17:00

امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پائونڈ کی ..

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے، 1.06 روپے اور 47 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.12 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.46 روپے سے کم ہو کر 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.86 روپے سے کم ہو کر 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.45 روپے سے کم ہو کر 26.36 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.50 روپے سے کم ہو کر 111.44 روپے اور قیمت خرید 109.84 روپے سے کم ہو کر 108.80 روپے رہی جبکہ برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 128.97 روپے سے کم ہو کر 128.50 روپے اور قیمت خرید 125.92 روپے سے کم ہو کر 125.46 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :