پچھلے تین سال کے دوران مختلف ممالک سے دو لاکھ 66 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا گیا

وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں جواب

بدھ 11 جنوری 2017 17:02

پچھلے تین سال کے دوران مختلف ممالک سے دو لاکھ 66 ہزار سے زائد پاکستانیوں ..
اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین سال کے دوران مختلف ممالک سے دو لاکھ 66 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا گیا۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر جہانزیب جمالدینی‘ چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں سے ایف آئی اے ایئرپورٹ پر تفتیش کرتی ہے اگر انہوں نے کوئی جرم نہ کیا ہو تو انہیں رہا کردیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری صورت میں ایف آئی آرز بھی درج کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2014ء میں سعودی عرب سے 32 ہزار 190‘ متحدہ عرب امارات سے 1332 ‘ اومان سے 1174‘ ملائیشیا سے 2330‘ ترکی سے 1194‘ یونان سے 389‘ اٹلی سے 62‘ کویت سے 74‘ جرمنی سے 221‘ سری لنکا سے 161‘ عراق سے 35‘ یوگنڈا سے 57‘ آسٹریلیا سے 7‘ آئرلینڈ سے 76‘ سوئٹزرلینڈ سے 120‘ بحرین سے 136‘ روس سے 94‘ امریکہ سے 124‘ کویت سے 74 اور ہانگ کانگ سے 61 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں ویجیلنس سیل کام کر رہا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔