سینٹ میں ریگولیٹری اداروں کا انتظامی کنٹرول متعلقہ وزارتوں کو منتقل کرنے سے متعلق تحریک التواء کو مسترد

بدھ 11 جنوری 2017 17:02

اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سینٹ میں ریگولیٹری اداروں کا انتظامی کنٹرول متعلقہ وزارتوں کو منتقل کرنے سے متعلق تحریک التواء کو مسترد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا لیکن اسے بحث کے لئے منظور نہیں کیا گیا۔