سینٹ میں پیک شدہ دودھ میں کیمیکلز کی ملاوٹ سے متعلق تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیا

بدھ 11 جنوری 2017 17:02

اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سینٹ میں پیک شدہ دودھ میں کیمیکلز کی ملاوٹ سے متعلق تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی‘ مشاہد حسین سید اور محسن عزیز کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا لیکن چیئرمین نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں باقی تحاریک التواء کو بھی جمع کرکے تحریک ایوان میں پیش کی جائے جس کے بعد چیئرمین نے یہ معاملہ نمٹا دیا۔