31 دسمبر 2016ء تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی امیر ترین افراد اور کمپنیوں سے سپر ٹیکس جبکہ مالیاتی گوشوارے جمع کروانے والوں سے مجموعی طور 19 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

بدھ 11 جنوری 2017 17:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) 31 دسمبر 2016ء تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے امیر ترین افراد اور کمپنیوں سے سپر ٹیکس جبکہ مالیاتی گوشوارے جمع کروانے والوں سے مجموعی طور 19 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر نے 14 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواںمالی سال کے دوران امیر ترین افراد، کمپنیوں سے سپر ٹیکس کی مد اور مالیاتی گوشوارے جمع کروانے والوں سے 19 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جو گزشتہ مال سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تقریبا 5 ارب روپے زائد ہیں۔