پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر بیان بازی کرنا درست نہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

بدھ 11 جنوری 2017 17:26

ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سابق وزیر خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر بیان بازی کرنا درست نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس حوالہ سے کوئی بات کرنا مناسب نہیں، مقدمہ کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر دونوں جماعتوں کی ایک دوسرے پر بیان بازی کی مہم شروع ہے جو درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے دونوں طرف سے ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر بیان بازی کی نئی روایت ڈالی جا رہی ہے نامناسب ہے۔