وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کی وزیر صحت شہرام ترکئی سے ملاقات

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر کے قیام کے لئے ٹینڈرز جلد شائع کئے جائیں، صوبائی وزیر صحت

بدھ 11 جنوری 2017 17:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر کی تعمیر کے حوالہ سے وزیر صحت شہرام ترکئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر کے قیام کے حوالہ سے جلد از جلد ٹینڈر شائع کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت شہرام خان نے متعلقہ حکام سے کہا کہ ہسپتال کے کام کے معیار اور اس کی کم سے کم وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا جلد از جلد ازالہ ممکن ہو سکے۔ مشتاق احمد غنی نے واضح کیا کہ گذشتہ چند سالوں میں صوبہ میںصحت کے شعبہ میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ کے عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کی بجائے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کیا کہ سرکاری ہسپتالوں کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :