پیپلزپارٹی نے کراچی میں مسلم لیگ(ن)کی وکٹیں گرادیں

مسلم لیگ(ن)کےمتعدد رہنماوں کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان،پیپلزپارٹی ہی واحد عوامی جماعت ہے،صدرپیپلزپارٹی سندھ نثارکھوڑو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 17:26

پیپلزپارٹی نے کراچی میں مسلم لیگ(ن)کی وکٹیں گرادیں

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء) :پیپلزپارٹی نے کراچی میں مسلم لیگ(ن)کی وکٹیں اڑا دیں،مسلم لیگ( ن) کے متعدد رہنماوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے،ضلع ویسٹ یوتھ کےصدرجمشید ترین اورنائب صدرکراچی ڈویژن لیاقت اعوان ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں‌ شامل ہوگئے ہیں۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑونے شامل ہونیوالے تمام رہنماوں‌کو خوش آمدید کہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ پیپلزپارٹی ہی واحد عوامی جماعت ہے،پیپلز پارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین ایک ہی بات ہے۔ دونوں جماعتوں میں کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں جو جلد حل کریں گے۔نثارکھوڑو نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو نے سیاسی لانگ مارچ کرنے کا کہا تھا۔لانگ مارچ کے مختلف طریقے ہیں،مظاہرےاورجلسےبھی کرسکتےہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نے دعوے اور وار کرکے سیاسی تحریک کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :