ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی طرح تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک قومی ایجنڈا تشکیل دینا چاہیے ‘ رفیق رجوانہ
سیاسی جماعتوں کے نظریات کچھ بھی ہو ں،پاکستانیت اور ملک کی تعمیر و ترقی کے معاملات پر تمام کو قومی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے
بدھ 11 جنوری 2017 17:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی اپوزیشن کی تنقیدکو ہمیشہ تعمیری انداز سے لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی نظریات خواہ کچھ بھی ہوں ہمیں اہم قومی معاملات پر یکجا ہو جانا چاہیے ۔ انہوں نے ملکی سیاسی نظام میں جماعت اسلامی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کی جماعت کے اندر جمہوری نظام قابل تعریف ہے۔وفد نے گورنر پنجاب کے بھانجے کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میاں مقصود احمد نے گورنر پنجاب کو جماعت اسلامی کے بانی سید ابو ا لاعلیٰ مولانا مودودیؒ کی تصنیف تفہیم القرآن کی جلد وں کا سیٹ پیش کیا۔ دریں اثناء، وزیر صحت سلمان رفیق سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم اس سلسلے میں دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصا جنوبی پنجاب کے علاقوں میں صحت کے شعبے میں شروع کئے جانے والے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملتان میں چلڈرن ہسپتال اور کدنی سنٹر بلاشبہ وزیر اعلیٰ کا سرائیکی بیلٹ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔انہوں نے وزیر صحت کو ملتان میں گائنی سے متعلق موبائل ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیر صحت نے گورنر پنجاب کو صوبے میں صحت کے شعبے میں شروع کیے کئے جانے والے منصوبوں پر تفصیل سے بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.