عمران قوم کے مجرم ہیں،قوم کا وقت ضائع کیا ،ملکی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں‘پرویز ملک

عوام ملک کو روشنیوں کی بجائے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا محاسبہ2018ء کے انتخابات میں کرینگے‘رکن اسمبلی

بدھ 11 جنوری 2017 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکلاء اب بھاگنے کے لئے راستہ ڈھونڈ رہے ہیں ،قوم اور ملک کا وقت ضائع کیا ہے عمران خان قوم کے مجرم ہیں،انہوں نے ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھر پور کوشش کی، انرجی بحران تیزی سے ختم ہورہا ہے،پاکستان معاشی کرائسز سے بھی نکل رہا ہے، بجلی وافر آنے سے ملک میں صنعتیں لگیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا،پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور یہ سفر زور و شور سے جاری رہیگا ، توانائی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہے ہیں جو روشنیاں ختم ہو گئی تھیں وہ بحال ہو رہی ہیں، عوام ملک کو روشنیوں کی بجائے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا محاسبہ عوام2018ء کے انتخابات میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،عامر خان اظہر فاروقی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،تنویر ضیا بٹ طارق وسیر سمیت دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں بہت بہتری آ ئی ہے خوشحالی آر ہی ہے ، جب بجلی آئیگی تو روزگار بھی آئیگا، انڈسٹری بھی لگے گی ، پاکستان کی معیشت کو بحال کر رہے ہیں، بجلی کا بحران ختم ہوجائیگا۔ معلوم نہیںیہ کس نے پیدا کیا، قوم کو سابق حکمرانوں سے پوچھنا چاہئے بلکہ ان کا محاسبہ کرنا چاہئے کہ انہوںنے اتنی مجرمانہ غفلت کیوں برتی۔

متعلقہ عنوان :