وفاقی وزیر داخلہ کی ضلعی انتظامیہ کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے جاری مہم تیز کرنے کی ہدایت

بدھ 11 جنوری 2017 18:02

وفاقی وزیر داخلہ کی ضلعی انتظامیہ کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے جاری مہم تیز کرنے کی ہدایت دیدی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور اے این ایف کی مدد سے منظم حکمت عملی کے تحت منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

قائدِاعظم یونیورسٹی سے آغاز کرتے ہوئے مہم کا دائرہ کار دیہی اور ملحقہ علاقوں تک بڑھایا جارہاہے۔ انہو ں نے کہا کہ اساتذہ، والدین، طلباء، سول سوسائٹی اور میڈیا کی مدد منشیات کے استعمال کے خلاف بھرپورآگاہی مہم شروع کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور ڈرگ مافیا کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔واضح رہے کہ وزیرِداخلہ کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز سوموار سے کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :