تربیلا ڈیم سے سے پانی کے اخراج میں مزید کمی ، بجلی کی پیداوار 244 میگاواٹ پر آ گئی

بدھ 11 جنوری 2017 18:02

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کر دی گئی، ڈیم سے پانی کا اخراج 8 ہزار کیوسک سے کم کر کے 7 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے، بجلی کی پیداوار میں بھی مزید کمی آگئی ہے، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار 244 میگاواٹ پر آ گئی۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج مزید ایک ہزار کیوسک کم کر دیا گیا ہے، ڈیم سے پانی کا اخراج 8 ہزار کیوسک سے کم کر کے 7 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی مزید کمی آ گئی ہے، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار 244 میگاواٹ پر پہنچ چکی ہے، بجلی گھر کے 14 پیداواری یونٹ میں سے صرف 4 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیںجبکہ 10 پیداواری یونٹ بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :