صوابی ‘ سی پیک میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز نہیں کیاگیا ۔ احسن اقبال
دیگر صوبوں کی طرح کے پی میں بھی انڈسٹریل زون قائم ہونگے ‘گیم چینجر سی پیک منصوبہ ہاتھ نکلنے کی صورت میں آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی ‘ فوجی عدالتوں میں توسیع اپوزیشن کی مشاورت سے کی جائیگی ‘ ہائر ایجوکیشن کو ترجیح دینے کے باعث آج ملک تعلیمی میدان میں آگے ہے ‘ 1998ء میں سائنس و ٹیکنالوجی کے 350 پی ایچ ڈی کے مقابلے میں آج مسلم لیگ (ن) کے دور میں 7500 پی ایچ ڈیز موجود ہیں ۔ صوابی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
بدھ 11 جنوری 2017 18:07
(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ گذشتہ ماہ چین میں سی پیک کے حوالے سے جو اجلاس ہو ا تھا اس میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے بھی شرکت کی اس اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں کے تحفظات دور کر لئے گئے تاہم اگر اس کے باوجود بھی کسی کے تحفظات ہوں تو ہم اس کو اس حوالے سے مطمئن کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اگر یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو آنے والے نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری کہ پیش کیے گئے چار مطالبات میں سے جو بھی جائز مطالبات ہیںانہیں مل کر حل کرینگے ، مطالبات اور احتجاج ہر دور میں اپوزیشن کا حق ہے پی پی پی پہلے مرکز میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت کو تسلیم کرے کیونکہ ہم نے کے پی کے میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پی پی پی کی حکومتوں کو کھلے دل سے تسلیم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع اپوزیشن کی مشاورت سے کی جائیگی ۔ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔ احسن اقبال نے یونیورسٹی آف صوابی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ارب روپے گرانٹ کاا علان کر تے ہوئے کہا کہ افرادی قوت کے بغیر کوئی بھی ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتا ہے آج کے دور میں اعلیٰ تعلیم ہر پاکستانی نوجوان کا بنیادی حق ہے اور موجودہ حکومت اس وژن کو پورا کر کے رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آکر سب سے زیادہ کام ہائیر ایجو کیشن کے شعبے میں کیا جس کی وجہ سے آج ملک تعلیم کے حوالے سے سب سے آگے ہے اور اس کاواضح ثبوت یہ ہے کہ 1998میں ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 350پی ایچ ڈی تھے اور اب ہمارے دور میں 7500پی ایچ ڈیز موجود ہیں، اسی طرح حکومت پاکستان میں مزید 3ہزار نئے پی ایچ ڈیز تیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ آج دنیا میں ایک سُپر پائور ہے تو یہ وہاںپر موجود یونیورسٹیوں کی وجہ سے ہے ماضی میں جنرل ایوب خان اور مشرف اور دیگر حکومتوں میں اگر چہ امریکہ کے ساتھ ہمارے بہتر تعلقات تھے اس کے باوجود وہاں کی یونیورسٹیوں سے افرادی قو ت کے حصول کے لئے رابطہ نہیں کیا گیا تھااوراقتدار میںآنے کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف نے امریکہ جاکر افرادی قوت کے حصول کے لئے امریکی یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا اور وہاں دس ہزار پاکستانیوں کے پی ایچ ڈیز کے حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی قائم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وہاں کی حکومت اور وزیر اعلی شہباشریف کی جانب سے طلبہ میں لیپ ٹاپس کی تقسیم پر اپوزیشن نے کڑی تنقید کی لیکن اس کا نتیجہ آج یہ نکلا کہ آج دنیا میں ان لیپ ٹاپس کی بدولت پاکستان ایک اہم مقام حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دُنیا میں آج ترقی کی رفتار میں میڈیا نے پاکستان کو سب سے تیز ملک قرار دیا ہے اور یہ پاکستان میں واضح تبدیلی ہے اسی طرح ہماری حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت ، انفرا سٹرکچر اور توانائی کو مضبوط کر رہی ہے تاکہ ملک مزید ترقی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہائیر ایجو کیشن سے مل کر ملک میں اعلیٰ اور جدید تعلیم کے حصول کے لئے یونیورسٹیاں اور کیمپس قائم کر رہی ہے تاکہ بہترین اور تخلیقی صلاحیتوں سے نوجوانوںکوآراستہ کرکے ملکی ترقی کے لئے کار آمد بنایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.