لاہور: تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی ،7افراد جھلس کر جاں بحق ،8زخمی

امدادی ٹیمیں اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی ،پولیس نے شوائد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

بدھ 11 جنوری 2017 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی کے نتیجے میں شعلوں کی زد میں آکر ؒ7افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کے مطابق لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس کی زًد میں وہاں موجود 20 مزدور آگئے۔

(جاری ہے)

ایس پی کے مطابق مزدوروں کو طبی امداد کے لیے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر 7 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور ریسکیو ادارے جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔