حضرت داتا گنج بخشؒ کے روحانی اوردینی فیضان کو عام کیا جائے گا‘زعیم حسین قادری

زائرین کے لیے داتاؒ دربار کمپلیکس کو کشادہ ، سکیورٹی اور صفائی وغیرہ کے انتظامات کو بہتر اوموثر بنایا جائے گا

بدھ 11 جنوری 2017 18:25

حضرت داتا گنج بخشؒ کے روحانی اوردینی فیضان کو عام کیا جائے گا‘زعیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) حضرت داتا گنج بخشؒ کے روحانی اوردینی فیضان کو عام کیا جائے گا، زائرین کے لیے داتاؒ دربار کمپلیکس کو کشادہ ، سیکیورٹی اور صفائی وغیرہ کے انتظامات کو بہتر اوربالخصوص زائرین کے لیے پارکنگ وغیرہ کی سہولت کو موثر بنایا جائے گا، علمی اور تحقیق کے ساتھ ساتھ انتظامی اور فلاحی منصوبہ جات کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار داتاؒ دربار ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوقاف پنجاب سیّد زعیم حسین قادری ،سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی اور ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کیا۔ اجلاس میں اسلم خان ترین محمد شاہد لالی ، شیخ محمدامین ، ڈاکٹر نور محمداعوان ، طارق محمود جاوید ، مفتی محمدرمضان سیالوی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔