تمام ریلوے ڈویژنوں میں بغیر ٹکٹ ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

بدھ 11 جنوری 2017 18:25

تمام ریلوے ڈویژنوں میں بغیر ٹکٹ ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی حوصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر تمام ریلوے ڈویژنوں میں بغیر ٹکٹ ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی شامت آگئی۔ حوصلہ شکنی کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں گئیں جنہوںنے مختلف ٹرینوں اور سیکشنوں پر اچانک چھاپہ مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ تفصیلات کے مطابق تمام ڈویژنوں نے گزشتہ 6ماہ کے دوران مختلف ٹرینوں پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 577744مسافروںکوبغیرٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑا اور اُن سے جرمانے اورکرائے کی مدمیں 42,38,87,780 (بیالیس کروڑ اڑتیس لاکھ ستاسی ہزار سات سو اسی )روپے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے۔

ترجمان ریلوے نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی میںتیزی لاتے ہوئے چھاپہ مار ٹیموں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائیگاتاکہ ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے رجحان کو کم کیا جاسکے جوایک قومی جرم ہے اس سے ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ریلوے ترجمان نے خبر دار کیا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو ٹکٹ کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی ہدائت پر 6ماہ کے دوران 5لاکھ 77ہزار 7سو44مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

متعلقہ عنوان :