پی سی بی کا یوٹرن، باسط علی کو دوبارہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

کبیر خان وومن ٹیم کے ہیڈ کوچ، شاہد انور کوچ، محمد الیاس ویمن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے

بدھ 11 جنوری 2017 18:40

پی سی بی کا یوٹرن، باسط علی کو دوبارہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ کے مختلف عہدوں کے لئے سابق کرکٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی کبیر خان کو وومن ٹیم کے ہیڈ کوچ، شاہد انور کوچ، ویمن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محمد الیاس جبکہ کچھ روز پہلے فارغ کیئے جانے والے باسط علی کو دوبارہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل کئے گئے اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے ہٹائے جانے والے باسط علی کو دوبارہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیف لگائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے کبیر خان کو قومی وومن ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ شاہد انور کو کوچ کی ذمہ داری کے لئے فائنل کیا گیا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین محمد الیاس کو وومن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے لئے فائنل کر لیا گیا ہیپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے مشاورت کے حتمی اعلان کریں گے۔