وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے 16 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے

بدھ 11 جنوری 2017 18:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف 16جنوری کو سوئزرلینڈ کے دورے پر جائیں گے۔وزیراعظم سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ا سکے علاوہ وزیراعظم اور چینی صدر شی چن پھنگ کے درمیان ملاقات کا بھی قوی امکان ہے ۔وزیراعظم نوازشریف19جنوری کو سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سے لندن جائیں گے۔وزیراعظم محمد نوازشریف اور اہلیہ22جنوری تک لندن میں قیام کریں گے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :