پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑ ی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغانستان کے شہروں کابل اور قندھار میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

بدھ 11 جنوری 2017 18:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے شہروں کابل اور قندھار میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑ ی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ …(رانا)