مودی سرکار کے وزیر داخلہ سچائی برداشت نہ کرسکے ،ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے فوجی کا تبادلہ کرڈالا

ویڈیو بیان کو سوشل میڈیا سے نہ ہٹایا گیا تو کورٹ مارشل کے لئے تیار ہوجائو،راجناتھ کی تیج یادیو کو دھمکی

بدھ 11 جنوری 2017 19:22

نئی دہلی/جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) بھارتی وزیر داخلہ سیکیورٹی اہلکار کی سچائی برداشت نہ کرسکے اور تیج یادیو کا مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ تبادلہ کردیا ساتھ ہی انہوں نے فوجی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ویڈیو بیان کو سوشل میڈیا سے نہ ہٹایا گیا تو کورٹ مارشل کے لئے تیار ہوجائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کھانے کو ملتے ہیں جلے ہوئے پراٹھے دال کے نام پر پانی بھارتی سرحدوں پر موجود فوجی نے کم خوراک ملنے کا واویلا مچا دیا تو مودی سرکار کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سچائی برداشت نہ کرسکے اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے فوجی کا تبادلہ کرڈالا۔

مقبوضہ کشمیر میں تعینات تیج یادیو کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو دہلی سرکار کے ہوش اڑ گئے اس ویڈیو میں بھارتی فوجی نے اپنے افسران پر سرکاری مال بیچنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ فوجیوں کو ہلدی اور پانی میں تیرتی دال دینے کے انکشافات کئے تھے ساتھ ہی تیج یادیو نے جلے پراٹھے اور دال بھی ویڈیو میں دکھادی جس پر بھارتی وزیر داخلہ نے روایتی بیان داغا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔