مووجودہ ٹیم پاکستان کی بہترین کرکٹ ٹیم نہیں‘آسٹریلیا میں ناکامی پر جواز نہیں تراش رہے،نوے کی دہائی والی ٹیم بہترین ٹیم تھی لیکن وسیم اکرم کی قیادت میں اسے بھی کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا ،ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا ٹوئٹر پیغام

بدھ 11 جنوری 2017 19:39

مووجودہ ٹیم پاکستان کی بہترین کرکٹ ٹیم نہیں‘آسٹریلیا میں ناکامی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ناکامی پر جواز نہیں تراش رہے ، وسیم اکرم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، 1999کی ٹیم میں شامل کھلاڑی لیجنڈز تھے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ دورہ آسٹریلیا میں ناکامی پر جواز نہیں تراش رہے۔

(جاری ہے)

سڈنی ٹیسٹ کے اختتام پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ پاکستان کی بہترین ٹیم ہے ، ان کا جواب تھا کی نوے کی دہائی کی وسیم اکرم کی ٹیم بہترین تھی اور اسے بھی کلین سویپ ہوگئی تھی۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد کسی کی تضحیک نہیں تھا ، ننانوے کی ٹیم میں شامل کھلاڑی لیجنڈز تھے ، انہیں وسیم اکرم کے ساتھ کھیلنے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، شاہینوں کی کینگروز کے دیس میں ناکامیوں کا سلسلہ انیس سو ننانوے سے شروع ہوا۔ ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد وسیم اکرم کو قیادت سے ہاتھ دھونا پڑے ، سینئر بیٹسمین اعجاز احمد انیس سو ننانوے کے پرتھ ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے باوجود پاکستان کی دوبارہ نمائندگی نہ کرسکے۔