Live Updates

عمران خان کے ہاتھوں مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا،عمران خان چاہتے ہیں کہ نوازشریف الزامات کی بنیاد پر نااہل ہوں،عمران خان اپنے فیصلے زبردستی عوام پر صادر کرنا چاہتے ہیں،عمران خان مکرنے کے شیر ہیں کبھی بھی مکرسکتے ہیں،عمران خان کنٹینر پر جھوٹکی عدالت لگاتے ہیں،اللہ تعالیٰ سے ڈریں،شیخ رشید نے دلائل نہیں،واسطے دیئے ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ،انوشہ رحمان اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھوں مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا،عمران خان چاہتے ہیں کہ نوازشریف الزامات کی بنیاد پر نااہل ہوں،عمران خان اپنے فیصلے زبردستی عوام پر صادر کرنا چاہتے ہیں،عمران خان مکرنے کے شیر ہیں کبھی بھی مکرسکتے ہیں،عمران خان کنٹینر پر جھوٹکی عدالت لگاتے ہیں،اللہ تعالیٰ سے ڈریں،شیخ رشید نے دلائل نہیں،واسطے دیئے ہیں۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ خان صاحب مبارک ہو ایک اور فیتہ کٹ گیا،عمران خان کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا،عمران خان آپ کے ثبوت کہاں گئے،عمران خان کے جھوٹ کاجواب کون دے گا،عمران خان صاحب آپ اس کیس کے بعد کیا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عدالت جو بھی ثبوت مانگے گی فراہم کریں گے،عمران خان آپ جو ثبوت لہراتے تھے وہ آج کہاں گئے،عمران خان کنٹینر پر جھوٹ کی عدالت لگاتے ہیں،اللہ تعالیٰ سے ڈریں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ انتظار تھا عمران خان ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دے سکے،عمران خان مکرنے کے شیر ہیں کبھی بھی مکرسکتے ہیں،نعیم بخاری نے بے جان کیس میں جان ڈالنے کی بہت کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ سنجیدہ معاملہ شیخ رشید کے دلائل میں مزاح کا عنصر تھا،شیخ رشید نے دلائل نہیں،واسطے دیئے ہیں۔وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں نوازشریف الزامات کی بنیاد پرنااہل ہوں،عمران خان عوام کے ووٹوں کے خلاف ایکشن مانگ رہے ہیں،عمران خان اپنے فیصلے زبردستی عوام پر صادر کرنا چاہتے ہیں۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات