وفاقی وزیر داخلہ کی ضلعی انتظامیہ کو تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات بارے مہم تیز کرنے کی ہدایت

پولیس اور اے این ایف کی مدد سے منظم حکمت عملی کے تحت منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت

بدھ 11 جنوری 2017 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے جاری مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور اے این ایف کی مدد سے منظم حکمت عملی کے تحت منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے جاری مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اور اے این ایف کی مدد سے منظم حکمت عملی کے تحت منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائدِاعظم یونیورسٹی سے آغاز کرتے ہوئے مہم کا دائرہ کار دیہی اور ملحقہ علاقوں تک بڑھایا جائے، اساتذہ، والدین، طلباء ، سول سوسائی اور میڈیا کی مدد منشیات کے استعمال کے خلاف بھرپورآگاہی مہم شروع کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور ڈرگ مافیا کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ وزیرِداخلہ کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز سوموار سے کیا جا چکا ہے۔ (رڈ)