کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے پر تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

بدھ 11 جنوری 2017 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیان کیا گیا ہے کہ کروز میزائل بابر تھری چار سو پچاس کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بابر تھری کروز میزائل بھی بابر ون اور ٹو کی طرح پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔قرارداد میں ملکی دفاعی نظام کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر چیف آف آرمی سٹاف، پاک فوج کے سربراہان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی گئی ہے۔