ملتان ، منہدم ہونیوالے پلازے کا ملبہ مکمل طورپر ہٹالیاگیا،مالکان اور کرایہ دار کیخلاف مقدمہ درج

بغیراجازت اس کے نقشے میں تبدیلی کی جارہی تھی،لینڈ ریونیو آفیسر،مالکان کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی،ڈی سی نادرچٹھہ

بدھ 11 جنوری 2017 19:54

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) ملتان میں منہدم ہونیوالے پلازے کا ملبہ مکمل طورپر ہٹالیاگیا۔ضلعی انتظامیہ نے عمارت کے مالکان اور کرایہ دارکیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ڈی سی ملتان نادرچٹھہ کا کہنا ہے کہ پلازے کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ملتان میں منہدم ہونیوالے پلازے کے ملبے کو مکمل طورپر ہٹالیا ہے اور ملبے تلے دبے ہوئے تیرہ افراد اور دو لاشوں کو نکال لیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ساڑھے آٹھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد عمارت کے ملبے کو کلیئر قرار دے دیا گیا، لینڈ ریونیو آفیسر کے مطابق عمارت 20 سال پرانی تھی اور بغیر اجازت اس کے نقشے میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔دوسری طرف تھانہ بہاوالدین زکریا ملتان نے شوروم مالک شاہد اور عمارت کے مالک عبدالمالک کے خلاف ایم ڈی اے آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔واضح رہے کہ ملتان کے بوسن روڈ پرگزشتہ روزپلازہ کی دو منزلہ عمارت گرنے سے 35 سالہ کامران اور 38 سالہ عبدالغفار زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :