ذوالفقار علی بھٹو شہید کشمیریوں کے حقیقی ترجمان تھے،بھٹو شہید نے پاکستان کو نہ صرف ایٹمی طاقت بنایا بلکہ بے آئین پاکستان کو آئین دیا،کشمیری آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا فلسفہ دے کر دنیا میں کشمیر اور کشمیریوں کی اہمیت میں اضافہ کیا،مسلم لیگ (ن) ناکام لیگ میں تبدیل ہورہی ہے،آزادحکومت نے غریب ملازمین سے نوالہ بھی چھین لیا ہے

آزادکشمیر کے سابق وزیرمواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید کی بات چیت

بدھ 11 جنوری 2017 19:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) آزادکشمیر کے سابق وزیرمواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کشمیریوں کے حقیقی ترجمان تھے،بھٹو شہید نے پاکستان کو نہ صرف ایٹمی طاقت بنایا بلکہ بے آئین پاکستان کو آئین دیا،کشمیری آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا فلسفہ دے کر دنیا میں کشمیر اور کشمیریوں کی اہمیت میں اضافہ کیا،مسلم لیگ (ن) ناکام لیگ میں تبدیل ہورہی ہے،آزادحکومت نے غریب ملازمین سے نوالہ بھی چھین لیا ہے،محکمہ پولیس،تعلیم،ٹیوٹا اور شاہرات کے ہزاروں چھوٹے ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے،بچوں سے قلم اور کتاب چھین لیا ہے، تاریخی تعلیم پیکج کا خاتمہ موجودہ حکومت کا عوام اور تعلیم دشمن اقدام ہے،امید ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی،دورہ برطانیہ کے دوران اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیرحکومت چوہدری محمد رشید نے مزید کہا کہ عبوری آئین ایکٹ1974میں ترمیم کی تحریک پیپلزپارٹی کی سابق حکومت شروع کی تھی اور اس سلسلہ میں سابق وزیر حکومت چوہدری مطلوب انقلابی کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے گذشتہ عرصہ میں لیپہ ٹنلجیسے اہم منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرکے نکال دیا اور اب الیکشن میں وعدے کے باوجود وفاق کی جانب سے آزادکشمیر کیلئے دئیے گئے میگاپراجیکٹس میںلیپہ ٹنلمنصوبہ شامل نہ ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جغرافیائی،عوامی،دفاعی،سیاحتی اور معاشی اعتبار سے اہمیت کے حامل منصوبوں کو مکمل کیاجائے ۔…(خ م)