یورپ کے متعدد ممالک شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے ،نظام زندگی درہم برہم

یونان میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ، درجنوں سیاح سرد موسم کی وجہ سے پھنس گئے، پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،استنبول میںمسلسل پانچویں روز برفباری جاری ، گھر ، گاڑیاں ، درخت برف سے ڈھک گئے

بدھ 11 جنوری 2017 19:59

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) یورپ کے متعدد ممالک شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا،یونان میں پناہ گزین سرد موسم کی وجہ سے پھنس گئے ، درجہ حرارت منفی20 سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی ممالک ان دنوں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ، یونان میں پناہ گزینوں کو شدید مشکل کا سامنا ہے ۔

امریکا میں بھی برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ۔

(جاری ہے)

وسطی اور جنوب مشرقی یورپی ممالک کئی روز سے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں ۔ یونان میں پناہ گزین سرد موسم کی وجہ سے پھنس گئے ۔ درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی برفانی طوفان نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے ۔ مقامی حکومتوں کے اہلکار سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں ۔ ادھر ترکی کا شہر استنبول مسلسل پانچویں روز برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے ۔ گھر ، گاڑیاں ، درخت ، سب برف سے ڈھک گئے ۔ سڑکوں پر کئی انچ برف پڑچکی ہے ۔