راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی ،14 ملزمان گرفتار

بدھ 11 جنوری 2017 19:59

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائزا سلحہ رکھنے والوںاور غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ وارث خان پولیس نے محمد سہیل سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صاد ق آباد پولیس نے مدثر سی10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اورنگزیب سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے عثمان سی01عدد رپیٹر 12بور معہ03روند اور بلال شفیق سی01 عدد پستول30بور معہ18روند، تھانہ وارث خان پولیس نے محمد بلال،تھانہ گوجرخان پولیس نے ارسلان جبکہ تھانہ مندرہ پولیس نے قاضی منیر کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے ان کے قبضہ سے آلات ری فلنگ برآمد کرلیے، جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد نظام اور عبدالرحمن کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے حمید ،المنیب اشٹام اور زاعفرانی چائے کے مالکان کیخلاف وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :