اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ حکومت کرے گی‘ حکومت نے سعودی عرب کی تجویز قبول کی تو بات آگے چلے گی

معروف دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) معروف دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ حکومت کرے گی‘ حکومت نے سعودی عرب کی تجویز قبول کی تو بات آگے چلے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب نوکری مانگنے نہیں گئے تھے۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ اتحاد میں ایران بھی ہونا چاہیے۔ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ فوجی اتحاد میں شمولیت سے متعلق مارچ تک پیش رفت ہو گی۔ تمام اسلامی ممالک کے وزراء دفاع فیصلہ کریں گے۔ حکومت نے سعودی عرب کی تجویز قبول کی تو بات آگے چلے گی۔ فوجی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ …(رانا)