Live Updates

عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد بڑھ رہا ہے ‘ فیصل صالح حیات کی پی پی پی میں شمولیت بلاول بھٹو کی پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے کوششوں پر اعتماد ہے ‘ مسلم لیگ (ن) ملک میں مغلیہ اور بادشاہت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے ‘ تحریک انصاف نے پانامہ کیس کے حوالے سے تھیڑ لگایا ہو اہے ‘ عوام دونوں پارٹیوں کی سیاست سے تگ آ چکے ہیں ‘ ملک کی معیشت کا برا حال ہے

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 11 جنوری 2017 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد بڑھ رہا ہے ‘ فیصل صالح حیات کی پی پی پی میں شمولیت بلاول بھٹو کی جانب سے پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے کوششوں پر اعتماد ہے ‘ مسلم لیگ (ن) ملک میں مغلیہ اور بادشاہت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے ‘ تحریک انصاف نے پانامہ کیس کے حوالے سے تھیڑ لگایا ہو اہے ‘ عوام دونوں پارٹیوں کی سیاست سے تگ آ چکے ہیں ‘ ملک کی معیشت کا حال یہ ہے کہ پنجاب میں250 ٹیکسٹائل ملز بند ہو گئی ہیں۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل صالح حیات کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت جماعت کی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی کو فعال بنانے کے حوالیلل سے کوششوں کا اعتراف ہے اور لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

دو پارٹی آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ایک پارٹی نے پارلیمنٹ کو نظر انداز کر کے سڑکوں اور دھرنوں کا راستہ اپناا ور پانامہ کے معاملہ پر ایسے لگتا ہے کہ تھیٹر لگایا ہوا ہے۔

عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ دوسری جانب دوسری جماعت جو شریفوں کی جماعت ہے اور مغلیہ سیاست اور بادشاہت کو فروغ دے رہی ہے۔ عوام دونوں جماعتوں سے تنگ ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کو غائب کیا گیا ہے کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ملک آمریت کی جانب جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سنجید ہ سیاست کر رہی ہے اور عوام کے حقوق کے لئے اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔ فوجی عدالتوں میں توسیع سے قبل حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کروضاحت پیش کرے۔ نیشنل ایکشن پلان بارے آگاہ کیا جائے ملک کی معیست خراب ہو رہی ہے۔ پنجاب میں 250 ٹیکسٹائل ملیں بند ہو گئی ہیں اور پورا پاکستان احتجاج کر رہا ہے۔ …(رانا+و خ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات