لیسکو میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

ایف آئی اے نے لیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا

بدھ 11 جنوری 2017 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) لیسکو میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف، ایف آئی اے نے لیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو ملازمین سمیت گھوسٹ پینشنر کو ادائیگیوں کے معاملے میں ابتدائی طور پر ڈویژنل اکانٹس آفیسر ، کلرک ملوث پائے گئے ایف آئی اے نے لیسکو سے پانچ سال کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ آپریشن ڈویژن، ریونیو آفس اور نجی بنک کی متعدد برانچوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :