زاہد حامد نیب قانون میں ترامیم کیلئے قائم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

بدھ 11 جنوری 2017 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو نیب قانون میں ترامیم کیلئے بنائی جانے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیاہے ،کمیٹی نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو دیکھنے کیساتھ ساتھ مز ید بہتری کیلئے سفارشات پیش کریں گی جسے قانون سازی کے بعد مستقل قانون بنایا جائے گابدھ کے روز پارلیمنٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں نے شرکت کی اس موقع پر کمیٹی کے چیرمین کیلئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا نام تجویز کیا گیا جیسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا اس موقع پر نومنتخب چیرمین کمیٹی زاہد حامد نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کا مقصدنیب قوانین میں مذید اصلاحات کرکے اسے بہتر بنانا ہے اور اس مقصد کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنی سفارشات پیش کریں ۔

۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :