دھمکیوں اور ہڑتالوں سے ڈرنے والے نہیں ، فرائض سے غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے، سعد رفیق

بدھ 11 جنوری 2017 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو بتا دیا ہے کہ دھمکیوں اور ہڑتالوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں فرائض سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ انسانی جانوں کا ناشتہ کرنے والوں کے خلاف کریمنل کیسز کا اندراج ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں ہڑتالوں کے دھمکیاں مل رہی ہیں اس کو میرا پالیسی بیان سمجھ لیں کہ جو ملازمین فرائض سے غفلت برت رہے ہیں ان کے خلاف کیسز کا اندراج ہوگا ڈرنے اور جھکنے والا نہیں ہوں کسی بھی صورت فرائض سے غفلت برتنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کریں گے بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے بعض ملازمین کے خلاف کریمنل کیسز کا اندراج ہوچکا ہے۔

(عابد شاہ/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :