ایک مافیا ہے جو اربوں کی زمینوں پر قبضے کر رہا ہے،غفور حیدری

ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہوئے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیئے،مافیا کو حکومت بے نقاب کرے،ڈپٹی چیئر مین سینٹ یہ تاثر غلط ہے حکومت قبضہ مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے، سی ڈی اے کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، آپریشن بھی ہوئے ہیں مگر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے نادرا میں کالی بھیڑوں کو سزائیں بھی دی گئی ہیں، وزیر مملکت بلیغ الرحمن ریلوے حادثات کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیں گے،۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیئے گئے ہیں، نشئی ملازمین کو فارغ کریں گے، سعدرفیق ،سینٹ وقفہ سوالات

بدھ 11 جنوری 2017 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایک مافیا ہے جو اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کر رہا ہے۔ ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہوئے ہیں ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔ مافیا کو حکومت بے نقاب کرے۔ بدھ کے روز سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت قبضہ مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے۔

سی ڈی اے کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے جن کے خلاف آپریشن بھی ہوئے ہیں مگر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اس لئے حکومت میانہ روی کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ جو پاکستانی انڈیا جاتے ہیں ان کی سخت چیکنگ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اکثریت لوگوں کی بھارت کی طرف رخ نہیں کرتی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور سے تیاری کر کے سینٹ اجلاس میں پہنچا ہوں۔

اپوزیشن اراکین وزراء کی غیر حاضری پر احتجاج کرتے ہیں۔ ہم حاضر ہیں جواب دینے کو تیار ہیں۔ آج ہم اقتدار میں ہیں کل اپوزیشن میں تھے۔ رولز آف بزنس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ جو مسٹرز غیر حاضر ہیں ان کے سوالوں کا جواب دینا چاہتا ہوں۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ ہم نے رولز آف پروسیجر تبدیل نہیں کیا ہے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اگر ممبران سینٹ میں حاضر نہیں ہیں اور وقفہ سوالات میں ان کا سوال موجود ہے تو اسے ٹیبل کر دیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنی وزارت کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے ضمنی سوال کے جواب میں بلیغ الرحمن نے کہا کہ 30 فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں۔ مزید بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ 16فلٹریشن پلانٹ کی رپورٹس آ چکی ہیں۔ غیر معیاری فلٹریشن پلانٹ کو بند کر دیں گے۔ سینیٹر جمال الدین کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمن نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ صاف شفاف ہے ۔

اسمبلی ڈیم اور خانپور سے عوام کو فراہم کئے جانے والے پانی کا ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔ منرل واٹر فراہم کرنے والی تمام کمپنیاں پاکستانی ہیں حکومت انہیں لیگل سپورٹ فراہم کرے گی۔ سینیٹر اعظم سواتی کے ضمنی سوال کا جواب میں بلیغ الرحمن نے کہا کہ نادرا میں کام کرنیو الی کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن کیا ہے اور انہیں سزائیں بھی دی گئی ہیں۔ جرائم پیشہ لوگوں کو محکمہ میں برداشت نہیں کریں گے۔

محکمہ کو کرپٹ ملازمین سے پاک کریں گے۔ ماضی میں 2نمبر شناختی کارڈ بنے ہیں ان کے حوالے سے بھی تحقیقات کرر ہے ہیں۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان کا وقار اقوام عالم میں بلند ہوا ہے۔ ہم نے دہشتگردی کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے حوالے سے جنگ لڑ رہے ہیں لیکن بیرون ملک میں ہمارے ساتھ مساویانہ سلوک نہیں ہوتا جس پر ہمیں احتجاج کرنا چاہیئے اور اقوام عالم کو بتائیں کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے میں سب سے تماثرہ فریق ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے انگریزوں نے بنایا۔ سگنل کا نظام خراب تھا اسے درست کیا ہے حادثات کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ سخت سزاؤں کا آغاز ہو چکا ہے۔ لانڈھی میں جو حادثہ ہوا ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں کیسز چلے ہیں۔ ضمانت پر رہا ہونے والے افراد کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔ ٹرین میں ساڑھی5کروڑ عوام سفر کرتے ہیں۔ ٹرین کی لائن کراسنگ میں بہتری کے لئے ہم سندھ اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیئے گئے ہیں ۔ نشئی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کریں گے۔