چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 20:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میںجگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی خدمات کو سراہا ،اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔