وفاقی وزیر ریلوے سینیٹ میں وزارت ریلوے سے متعلق سوالات پر متعلقہ ارکان کی عدم موجودگی پر برہم
سینٹ کے رولز آف بزنس حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر بدلے گئے ، ہمیشہ حکومت اور سینٹ سیکرٹریٹ اجلاس کا ایجنڈا مل کر بناتے تھے مگر آج کل حکومت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، حکومتیں بدلتی رہتی ہیں ،آج اگر ہم حکومت میں تو کل دوسرے ہوسکتے ہیں، سعد رفیق کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
بدھ 11 جنوری 2017 20:32
(جاری ہے)
بدھ کو سینیٹ اجلاس میں وزارت ریلوے سے متعلق سینیٹر طلحہ محمود کے سوالات انکی غیر موجودگی میں ملتوی کر دئے گئے جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق برہم ہوگئے اور کہا کہ وزارت ریلوے ان سوالا ت کیلئے محنت کرتی ہے مگر کتنے افسوس کی بات ہے کہ جب یہ سوال ایوان میں پیش کئے گئے ہیں تو سوال پوچھنے والے موجود ہی نہیں ، میں صرف وقفہ سوالات کے لئے لاہور سے اسلام آباد آیا ،انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ سینیٹر ایوان میں موجود نہیں تو ان کی جگہ کوئی اور سینیٹر سوال کر لے ،میں جواب کے لئے تیاری کر کے آیا ہوں اور میں جواب دینا چاہتا ہوں ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سینٹ کے رولز آف بزنس بدلے گئے مگر اس کے لئے حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومتیں بدلتی رہتی ہیں ،آج اگر ہم حکومت میں ہیں تو ہوسکتا ہے کل اپوزیشن میں ہوں اور جو آج اپوزیشن میں ہیں کل حکومت میں ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حکومت اور سینٹ سیکرٹریٹ اجلاس کا ایجنڈا مل کر بناتے تھے مگر آج کل حکومت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، میں اپنا احتجاج ایوان میںریکارڈ کروانا چاہتا ہوں ۔ (رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.