فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،5پروڈکشن یونٹ سیل،18ہوٹلوں وبیکریوں کوجرمانے
84کو بہتری کے احکامات جاری،6ملک سیمپل لیبارٹری روانہ،مسلم ٹاؤن موڑپربابا جی قلفی،شفیع قلفی سمیت9ہوٹلوں بیکریوں کوناقص انتظامات پربھاری جرمانے
ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 19:01
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء):پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں خلاف ورزی پر پانچ ہوٹلوں،بیکریوں اور پروڈکشن یونٹ کو سیل ،18 کو جرمانے،84کو بہتری کے احکامات جاری کئے جبکہ 6ملک شاپ سے دودھ کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فیروز پورروڈاعوان مارکیٹ میں واقع چمن سویٹس اینڈ بیکرز (پروڈکشن یونٹ) کو 4ہزار روپے جرمانہ ،المدینہ مرغ چنے اینڈ نان شاپ کو3500روپے جرمانہ ۔
گنج بخش روڈ پر سرور بیکری کو 6ہزار ،مسلم ٹاؤن میں شفیع قلفی پروڈکشن یونٹ کو10ہزار،مسلم ٹاؤن موڑ پر بابا جی قلفی شاپ15ہزار،بادامی باغ میں یاسین مربہ یونٹ کو5ہزار روپے جرمانہ،جیل روڈ پرتین فائر کیفے کو20ہزار،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر المکہ واٹر کو 3ہزار،خواجہ احسان روڈ پر منظور پکوان کو صفائی کے ناقص انتظامات،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ،ملازمین کی ناقص صحت وغیرہ پر2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ گنج بخش روڈ پر الخیر خدا بروسٹ پروڈکشن یونٹ اور رانا ریاض مربہ یونٹ کو سیل کر دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.