پشاور،عسکری بینک نے 13واںاسٹیٹ بنک گورنرکپ انٹرریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 11 جنوری 2017 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) عسکری بنیک نے 13واںاسٹیٹ بنیک گورنرکپ انٹرریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیافائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد حبیب بنک کوسات رنز سے شکست کامنہ دیکھنا پڑا،تاہم دونوں ٹیموںنے ال پاکستان اسٹیٹ بینک گورنر گولڈ کپ کے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جوکہ آئندہ ماہ سے اسلام آباد میںکھیلاجائے گا۔

13واںاسٹیٹ بنیک گورنرکپ انٹرریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میڈیکل کالج گراونڈ پشاوریونیورسٹی پرکھیلاگیااس موقع پرچیف منجر اسٹیٹ بینک اسد شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرڈپٹی چیف منیجر محمدزاہد کے علاوہ ریجنل چیف ایچ بی ایل گل بہارخان،عسکری بینک کے اشفاق خان،جی ایم ایم سی بی عدنان خان،ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر سہیل مقصود بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ٹاس جیت کرعسکری بنیک نے پہلے کھینلنے کافیصلہ کیاپہلی وکٹ کے لیے شیراز صافی اورعدنان نے شاند اربلے بازی کامظاہر ہ کیادونوںنے 158رنز کی شراکت کی شیراز نے 89اورعدنان نے 59نے عمدہ اننگز کھیلی۔ایچ بی ایل کی جانب سے عامر نے دوجبکہ نیاز اوریوسف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں ایک بی ایل نے خوب مقابلہ کیاتاہم اخری اورر میں ٹیم گیارہ رنز کاقدرے آسان ہدف حاصل کرنے مٰیں ناکام رہی اوران کی پوری ٹیم 176رنز بناسکی۔عمدہ بلے بازی پرشیراز کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔اخر میں ٹیموںمیں ٹرافیاں اورنقد انعامات دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :